
سینئر صحافی وتجزیہ نگار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور قومی اسمبلی کی نشست جیتیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے ایک قریبی سورس نے بتایا ہے کہ سلمان اکرم ڈیفنس کے علاقے سے الیکشن لڑیں گے اور وہ تحریک انصاف کے بڑے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
نصرت جاوید نے کہا کہ اسلام آباد کے حلقے سے اسد عمر نے بھی اپنی سیٹ خالی کی ہے اس پر سینئر قانون دان بابر اعوان کے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے کیونکہ وہ مقامی بھی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا وکلاء کو انتخابات لڑوانا ایک اچھا حربہ ہے، دوسری طرف وکلاء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں تحریک انصاف کے قریبی عابدی زبیری کو ہرا دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726653199594254682
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بار میں بھی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں غالباً شعیب شاہین کے بھائی کھڑے ہو رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ وہ جیتتے ہیں یا نہیں۔ سپریم کورٹ بار والا مسئلہ ہی عام انتخابات میں درپیش آیا تو تحریک انصاف کا یہ حربہ بھی ناکام ہو سکتا ہے۔ 18 ویں ترمیم میں تبدیلیوں پر ن لیگ کے اجلاس میں غور سے متعلق شائع خبرپر میں بہت پریشان تھا لیکن پھر عرفان صدیقی نے واضح طور پر خبر کی تردید کر دی۔
نصرت جاوید نے کہا سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو کسی نے مشورہ دیا کہ سوات، مالاکنڈ جائیں انتخابی کمپین کریں۔ میں اپنے تین ذرائع سے کنفرم کرنے کے بعد بتا رہا ہوں کہ محمود خان سوات کے رہائشی ہیں لیکن وہ اپنے گائوں نہیں گئے ایک ہوٹل میں مقیم رہے۔ بلاول بھٹو بارے کہا کہ وہ آصف علی زرداری کا بیٹا نہیں ہے بلکہ شہید بینظیر بھٹو کا بھی بیٹا ہےلوگ اس کی بات سنیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1726651838764814489
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nush1i1h11h.jpg