arifkarim
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1416416203451494400
ملتان: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا ہے۔
فیصل رانا کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فارئنگ کی جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور نتیجتاً سرغنہ لادی گینگ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق آر پی او فیصل رانا نے بتایا ہے کہ ملزم قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس مقابلے میں مارے جانے والے خدا بخش عرف حدی نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس پر گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔
ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔
www.humnews.pk

پنجاب: ڈی جی خان، لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے ہلاک
ملزم خدا بخش عرف حدی نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔

Last edited by a moderator: