
اپنے لیڈر سے والہانہ محبت کا اظہار۔۔ سعید غنی کی بوتل کا ڈھکن کھول کر بلاول کو پانی پلانے کی ویڈیو وائرل
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بوتل کا ڈھکن کھول کر بلاول بھٹوزرداری کو پانی پلارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں،اس دوران بلاول بھٹوزرداری میز پر پڑی پانی کی بوتل اٹھاتے ہیں اور سعید غنی کو بوتل دیکر کھولنے کا کہتے ہیں۔
سعید غنی بوتل کا ڈھکن کھول کر بوتل پانی پینے کیلئے بلاول کو دیتے ہیں۔بلاول پانی کا ایک گھونٹ لیتے ہیں اور بوتل میز پر رکھ دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کو لیکر سوشل میڈیاصارفین نے دلچسپ تبصرے کئے، انکا کہنا تھا کہ بلاول چاہتے تو خود بوتل کا ڈھکن کھول سکتے تھے لیکن انہوں نے سعید غنی کو دی تاکہ وہ دکھاسکیں کہ ایک صوبائی وزیر انکا کتنا تابعدار ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخص ایک بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1468635522817998850
انکا مزید کہنا تھا کہ سعید غنی سماء ، اقرارالحسن کو بڑی تڑیاں لگاتا ہے اور اپنے لیڈر کا ملازم ہونے کاثبوت دیتا ہے۔ ایک شخص بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ عوام کی تقدیر کیسے بدلے گا؟
https://twitter.com/x/status/1468825125952831488 https://twitter.com/x/status/1468886347498803203
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بات یہ نہیں کہ بلاول صاحب بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتے تھے، بات یہ ہے کہ وہ سعید غنی کو اسکی اوقات بتارہے تھے! بلاول شہزادہ ہے اور سعید غنی جیسے اسکے غلام ابن غلام ہیں
https://twitter.com/x/status/1468959531308773377 https://twitter.com/x/status/1468957716206919682
گزشتہ روز بلاول نے ایک بیان دیا تھا کہ جس میں بلاول 7 براعظموں کی چوٹیاں سر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ بوتل کا ڈھکن کھلتا نہیں اور چلے ہیں چوٹیاں سر کرنے ۔
https://twitter.com/x/status/1468953134735130626
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sauddi111.jpg