سعید اکبر نوانی کی اہلیہ سے ڈکیتی کی واردات کا بھانڈا پھوٹ گیا


docaiti1h11.jpg

سعید اکبر نوانی کی اہلیہ سے ڈکیتی کی کال پولیس نے جھوٹی قرار دے دی، خاتون اپنی بہن کے زیورات واپس کرنے جا رہی تھی، کار کے قریب کوئی شخص یا کار نہیں آئی ، پولیس

روزنامہ دنیا کے مطابق گزشتہ روز سعید اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید نے پولیس کو کال کی کہ وہ اپنے بیٹے حسن کے ساتھ گاڑی میں مسلم ٹاؤن کے علاقہ بھیکے وال سے گزر رہی تھی کہ ایک ڈالے پر سوار چار افراد نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر 29تولے زیور اور 44ہزار نقدی چھین لی ۔

رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیہ سے واردات کا بھانڈا سیف سٹی کیمروں کے فوٹیج نے پھوڑدیا۔۔پولیس کےمطابق سعید اکبر نوانی کی اہلیہ کے ساتھ کوئی نوسربازی نہیں ہوئی،
https://twitter.com/x/status/1792896354198405364
پولیس کے مطابق فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایم پی اے کی اہلیہ کی گاڑی رکی لیکن کار کے قریب کوئی شخص یا کار نہیں آئی مگر انہوں نے پہلے 10 تولہ اور پھر 29 تولہ سونا غائب ہونے کی کال چلائی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنی بہن کا سونا واپس کرنے جا رہی تھیں اور انہوں نے اپنے بہنوئی کو جائے وقوعہ پر بلا کر واردات کی کہانی سنائی۔

واضح رہے کہ سعید اکبر نوانی تحریک انصاف کی عثمان بزدار حکومت میں صوبائی وزیر رہ چکے ہیں، آپریشن رجیم چینج کے بعد وہ منحرف ہوگئے تھے اور حمزہ شہباز کیساتھ ملکر تحریک انصاف کی حکومت گرائی۔

تحریک انصاف سے بیوفائی کے بعد سعید اکبرنوانی اپنی سیٹ سے ہاتھ دھوبیٹھے اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما عرفان اللہ نیازی سے ہارگئے۔



 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بڑا ہی حرامی ہے یہ نوانی اسکی بیوی اس سے بڑی حرامن اور فراڈن یعنی اپنی سگی بہن اور بہنوئی کو دھوکہ دے کر اسکا زیور ہڑپ کرنا چاہتی تھی اپنے میاں نوانی اور بیٹے کے ساتھ مل کر یہ سارا پروگرام بہن اور بہنو نی کا زیور ہڑپ کر نے کا تھا اور شرمناک بدنامی اور حفاظت میں ناکامی کا الزام پولیس اسکے آئی جی اور وزیر اعلئی پر آتا
لیکن اس کا زیورات ہڑپ کرنے کا پروگرام تو
وڑ گیا ویلڈن پنجاب پولیس
 

Back
Top