سعودی فٹ بالر زکو مہنگی ترین گاڑیاں تحفے میں ملنے کی خبر جھوٹ نکلی

fact-checkhhi.jpg


سعودی فٹ بالر نے ارجنٹائن کو شکست دینے پر ٹیم کو مہنگی ترین گاڑیاں تحفہ میں ملنے سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کھلاڑی صالح الشہری نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بہترین طریقے سے ملک کی خدمت کرنےکیلئے آئے ہیں اور ہمارے لیے یہی سب سے بڑا اعزاز ہے، مہنگی گاڑیوں کے تحفے سے متعلق افواہیں غلط ہیں۔

خیال رہے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی "رولز رائس فینٹم" گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی "رولز رائس فینٹم" گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔
 

Back
Top