سعودی عرب کا پاکستان کو تعمیرشدہ 2مساجد کا تحفہ
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خوبصورت ترین تحفہ دے دیا گیا،سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کو نو تعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ہیں، سعودی حکومت کی مالی اعانت سے یہ دونوں مساجد مانسہرہ اور مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیرکردہ جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا،اس مسجد میں بیک وقت دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460252703548915713
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں ان دونوں ملکی حکومت کے سپرد کیا گیا،تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر نورالحق قادری بھی شریک تھے۔
سعودی سفیرسعید نواف المالکی نے گفتگو میں کہا کہ مملکت نے ہمیشہ پاکستان کی ہرقسم کے حالات میں مددومعاونت کی،یہ سلسلہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز مرحوم کے دور سے جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ان کے ولی عہد ، وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان دانش مندانہ قیادت سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/masjid-gift-saudia.jpg