
سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینے کافیصلہ کیا گیا ہے، تاہم یہ شہریت عام غیر ملکیوں کے بجائے مخصوص افراد کو دی جائے گی۔
خلیجی ممالک اپنے ملک میں بسنے والے غیر ملکیوں کو سالوں گزر جانے کے بعد بھی اپنے ملک کا شہری تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں ملکی شہریت دیتے ہیں، مگر پہلی بار سعودی عرب کی جانب سے شاندار صلاحیتوں کے حامل اور نایاب شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سائنس، شریعت، طب،ٹیکنالوجی، کھیل سمیت دیگر اہم شعبوں میں گراں قدر کارکردگی دکھانے والے غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ وژن 2030 کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں دنیا بھر کے ٹاپ پروفیشنلز کو اپنے ملک کی شہریت سے نوازا جائے گا۔
یو اے ای نے بھی اسی طرز پر شہریت دی تھی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saudi.jpg