سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا، عملہ بھی واپس بلوالیا

19saudiarabiaafghannnebass.jpg

سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے سفارتی عملے کو واپس بلوالیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملےکو واپس بلوالیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر بند کیا گیا، سعودی عرب نےاپنے سفارتخانے میں تعینات سفارتی عملے اور ملازمین کو کابل سے فوری طور پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد منتقل کردیاہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دہشت گرد تنظیم کار بم دھماکے کے ذریعے سعودی عرب سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہی تھی، طالبان حکومت پرامید ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانہ اگلے چند روز میں دوبارہ اپنے معمول کی سرگرمیاں شروع کردے گا، اس حوالے سے طالبان حکومت نے سفارتخانہ کھولنےکیلئے سعودی حکومت کو ہر ممکن ضمانت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو بند کرنےسے متعلق سعودی عرب یا افغانستان کی حکومتوں کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Haraamzaday, sari dunya mayn gund phela k bus apna damaan bachatay hayn, amreeki tuttoo.
Sirf Saudia aur Iran ki present govt khatam hojayen tou neighboring countries aur region k 90% problems khatam hojaen