
سعودی عرب کی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کو فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے وارننگ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) سمیت 26 ایئر لائنز کو پروازوں میں تاخیر کے حوالے سے اہم وارننگ جاری کردی ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ وارننگ لیٹرز میں کہا گیا ہے کہ اگر ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کی روانگی و آمد کے اوقات کار درست نا کیے تو ان کی سلاٹس کم کردی جائیں گی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں میں تاخیر کے باعث پی آئی اے کو جرمانے کی وارننگ بھی دی اور کہا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پر آمد و رفت کو یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مسافر بری طرح خوار ہورہے ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16piasauduiaviation.png