سعودی عرب:اوورسپیڈ کار بےقابو ہو کر مسجد کی دیوار توڑ کر اندر جا گھسی

oveii11.jpg


سعودی عرب میں اوورسپیڈ کار بےقابو ہو کر مسجد کی دیوار توڑ کر اندر جا گھسی،5 نمازی زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں واقع مسجد العمار کی ایک دیوار اوورسپیڈ کار کے ٹکرانے سے گر گئی، ملبے کے گرنے سے 5 نمازی شدید زخمی ہو گئے کار کا سامنا حصہ دیوار کو توڑ کر مسجد کے اندر تک آ گیا جس کے لگنے سے نمازی گر گئے۔

https://twitter.com/x/status/1475566730772635653
مسجد میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک دم دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد گردوغبار پھیل گیا جب دھول بیٹھی تو پتہ چلا کہ یہ دھماکا نہیں تھا بلکہ کار کے ٹکرانے سے دیوار کے ٹوٹنے کی آواز تھی۔

تفصیلات کے مطابق کار چلانے والے نیپالی ڈرائیور تھا جس سے اوور سپید میں کار بے قابو ہو گئی اور مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی دیوار ٹوٹنے ملبے لگنے اور کار سے ٹکرانے پر5نمازی زخمی ہوئے، کار کے ڈرائیور اور زخمی نمازیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طبی امداد دینے کے بعد اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سب لوگوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
Just news. There are so many hate-filled idiots on sissat.pk. some of them will try to make an issue even over this accident.
 

Back
Top