سستا تیل، ایل این جی و گیس پائپ لائن منصوبہ: پاک روس مذاکرات شروع

musaddiq-m.jpg


پاکستان اور روس کے درمیان سستے تیل و ایل این جی کی خریداری اور اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبوں سمیت اہم معاملات پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ مذاکرات پاک روس انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت منعقد کیے جارہے ہیں، مذاکرات کا آج پہلا دن تھا جس میں دونوں ملکوں کے ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز دونوں ملکوں کے متعلقہ وزراء آپس میں ملاقات کریں گے اور مذاکرات میں شریک ہوں گے، وزارتی سطح پر پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے ،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک ان کے ہمراہ ہوں گے۔

روسی ماہرین پر مشتمل وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے جو آج کے سیشن میں شریک ہے جبکہ روسی وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، کل ہونے والے سیشن میں روسی وزیر توانائی اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سستے داموں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری، ایل این جی کے حصول اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے موضوعات ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جنہوں نے روس سے سستی درآمدات لینی تھیں لے چکے. تجربہ کار ابھی منصوبے ہی بنا رہے ہیں. وفود کے تبادلوں پر لاکھوں ڈالر خرچ کئے جائیں گے، کاغذی کاروائیاں پوری کرنے میں مہینے لگ جائیں گے. پھر اعلان ہو گا عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں. منصوبے کے مسودے پر نظر ثانی کے بعد دوبارہ عمل درآمد شروع ہو گا. سال دو سال اسی چکر میں گذر جایئں گے​
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

پیوٹن کو یہ لوگ پھدو سمجھ رہے ہیں . وہ انکو صحیح کا تیل دے کر ان کے بچے کھچے کونے کھدروں میں گیس بھر دے گا
 

Back
Top