
کسی بھی تعمیراتی جگہ پر سریا اترا تو ہماری تنظیم کی طرف سے اس جگہ کے مالک ڈویلپر یا بلڈر کو ایس بی سی اے کی ضمانت نہیں دی جائے گی: الطاف طائی
سریئے اور سٹیل کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور مسلسل بڑھ رہی رہی ہیں جس کے بعد تعمیراتی شعبہ میں ڈوبنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد ) کے گزشتہ شب ہونےو الے ہنگامی اجلاس میں تنظیم کے ممبران کی طرف سے سریئے کی خریداری روکنے کا حلف اٹھایا گیا جس کے باعث تمام تعمیراتی کام رک جائیں گے۔
آباد کے چیئرمین الطاف طائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلڈرز کو تنظیم کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اگر کسی بھی تعمیراتی جگہ پر سریا اترا تو ہماری تنظیم کی طرف سے اس جگہ کے مالک ڈویلپر یا بلڈر کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ضمانت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے بھی حالات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہ جنوری کے آغاز سے اب تک 73 ہزار روپے فی ٹن سریئے کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد سریئے کی موجودہ قیمت 3 لاکھ روپے سے زائد ہو چکی ہےجس کی وجہ ایل سیز کا نہ کھلنا اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی قدر کو بتایا جا رہا ہے۔ سٹیل سکریپ کے بھی ہزاروں کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا صدر آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن حمادپوناوالا کا کہنا تھا کہ سٹیل ملز بند ہونے کے باعث لوہے کی مقامی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے اور تمام تر انحصار امپورٹ پر ہوتا ہے ۔ لوہے کی امپورٹ رکنے کے باعث تعمیراتی انڈسٹری خسارے میں ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو تعمیراتی انڈسٹری مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saria-bld-price-up.jpg