
پنجاب میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ضلع سرگودھا میں مبینہ طور پر پولیس کے بدترین تشدد کے باعث زیر حراست مکینک جاں بحق ہوگیا ہے، محکمہ پولیس نے معاملے کی انکوائری شروع کردی۔
صحافی اور سینئر رپورٹر آصف بشیر چوہدری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاں بحق شخص کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں فوت ہونے والے شخص کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جارہے تھے، اس شخص کی کمر پر تیز دھار آلےسے لگے کٹ اور کمر کے نیچے پڑے نیل خود غیر انسانی تشدد کی کہانی سنارہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1581950115551408128
آصف بشیر چوہدری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں تھانہ صدر کی پولیس نے غریب موٹرسائیکل مکینک پر درندوں کی طرح تشدد کیا جس سے گھر کا واحد کفیل پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582001744925495296
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ذمہ داروں کو بچانے کیلئے مقدمہ کرنے کےبجائے معاملے کو انکوائری کی نظر کررہی ہے۔
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان میں دوران حراست تشدد کا یہ سلسلہ جاری ہے، اس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے 2 بل پارلیمنٹ میں پڑے ہوئے ہیں، اس میں ایک حکومت کا بل ہے اور ایک شیری کا بل ہے جس کی ہم نے سینیٹ میں کھل کر حمایت کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1582006088362098689
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سےلے کر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سبھی حراستی تشدد میں ملوث ہیں، یہ اقدام قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
شیریں مزاری نے وزیراعلی پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کو اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا نوٹس لیں کیونکہ یہ پنجاب میں ہونے والا واقعہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11sargdhahtashiddu.jpg