
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری ملازمین و عوام وفاقی و نگراں پنجاب حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، صحافی برادری بھی عوام کی زبان بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرکاری ملازمین اور عوام نے وفاقی و نگراں پنجاب حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے بدترین مہنگائی، بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشنز میں اضافہ نا کرنے اور دیگر مظالم کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا ، تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ کے بجائے بھرتی کےوقت کی بنیادی تنخواہ کے حساب سے کیا جائے گا، اس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بہت ہی کم اضافہ ہوا جبکہ پنشنز میں صرف 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے مظاہرین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی اور حکومتی ظلم و ستم کیخلاف سخت گرمی کے موسم میں بوڑھے بزرگ پنشنرز بھی رل گئے اور احتجاج پر مجبور ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1678398202649669632
صابر شاکر نےمزید کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے نام پر اربوں روپے کی سیاسی رشوت دی گئی اور پنشنزز کا حق ماردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1678397588528037889
نسیم کھیڑا نے بھی مظاہرین کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ آج لاہور کے مناظر ہیں جوبکاؤ میڈیا نہیں دکھائے گا، حکومت کے خلاف لاہور میں سرکاری اساتذہ احتجاج کررہے ہیں، لاہور جعلی وزیراعلی کے خلاف نعروں سے گونج اٹھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1678345167969894401
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ لاہور میں پنجاب بھر کے اساتذہ کا لاہور میں احتجاج کررہےہیں، کیونکہ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین سے فراڈ کیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں بہت ہی کم اضافہ کیا جبکہ پنشنز میں صرف 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1678363269101244419
ایڈووکیٹ سلمان شاہد نے کہا کہ لاہور میں ہر طرف لوگوں کا احتجاج جاری ہے مگر ہمارا میڈیا خاموش ہے، محنت کش طبقہ سراپا احتجاج ہے، افسوس کی بات ہے کہ میڈیا ان غریبوں کی آواز نہیں بن رہا۔
https://twitter.com/x/status/1678334902931013633
دعائے زینب نے لکھا کہ لاہور میں لوگ مہنگائی اور حکومتی ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مگر یہ بکاؤ میڈیا یہ مناظر نہیں دکھارہا۔
https://twitter.com/x/status/1678351512185995270
https://twitter.com/x/status/1678417723590574085
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9lahoreprrtet.jpg