
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات کا اعلان کیا جس کیلئے ممکنہ تجاویز سامنے آگئیں۔
حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کردیا، وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کردی ہے۔ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533089673660223490
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل کے کوٹے پر بھی کٹ لگانے کی تجویز ہے۔ تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ وزارتوں کے لئے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔
یہ تمام تجاویز کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی ۔کفایت شعاری مہم کی تمام مجوزہ تجاویز پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6shebatajaveezmehgai.jpg