سرکاری سطح پر کفایت شعاری کیلئے حکومت کی ممکنہ تجاویز سامنے آ گئیں

6shebatajaveezmehgai.jpg

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات کا اعلان کیا جس کیلئے ممکنہ تجاویز سامنے آگئیں۔

حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کردیا، وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کردی ہے۔ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1533089673660223490
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل کے کوٹے پر بھی کٹ لگانے کی تجویز ہے۔ تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ وزارتوں کے لئے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

یہ تمام تجاویز کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی ۔کفایت شعاری مہم کی تمام مجوزہ تجاویز پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

 

Meme

Minister (2k+ posts)
پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پہ پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج وغیرہ کرنا تھا۔ اس کا کیا بنا؟
?
?
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
کینسر کا علاج پینا ڈول سے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. کٹوتی کم از کم ساٹھ فیصد ہونی چاہئیے جس میں فوج کی غیر حربی انتظامی بجٹ شامل ہے.تب جاکر کچھ بات ہوگی، ورنہ سب طفل تسلی ہے.​