
ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے سرکاری ملازمین کے تبدیل شدہ اوقات کار ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے جس پر صحافی مونا عالم کی طرف سے شدید تنقید سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے بطور وزیراعظم نااہل قرار دیئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمی سنبھالی جس کے بعد نئی حکومت کی جانب سے بڑے اعلانات و اقدامات سامنے آرہے ہیں، اسی طرح سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی بھی کر دی گئی ہے۔
صحافی مونا عالم کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہسرکاری دفاتر کے ملازمین کل صبح ہفتے کی تعطیل حکومت کی طرف سے ختم کئے جانے کےخلاف احتجاج کریں گے۔
کل سے یہی دیکھ رہی ہوں کہ سرکاری ملازمین میں اس فیصلے کے خلاف شدید ردِّ عمل پایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514269935039561736
یہ ایک غیر مقبول اقدام ہے، مجھے ڈر ہے کہاس کا نتیجہ صرف غیر پیداواری نکلے گا کیونکہ سرکاری افسران کو مناسب آرام نہیں ملے گا اور اگر وہ باہر تعینات ہیں تو ان کے اہل خانہ سے ملنے سے بھی محروم رکھا جائے گا، اس سےناراضگی بھی بڑھ سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513952450566316040
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہبازشریف کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1514168445893582851 https://twitter.com/x/status/1513809933082542082 https://twitter.com/x/status/1513800436674961414 https://twitter.com/x/status/1513892399210139649
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پر سرکاری اوقات کار شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لوگ شہباز سپیڈ کی باتیں کرتے ہیں۔ شہباز کی رفتار کے پیچھے شہباز "ورک ایتھک " یعنی کام کرنے کی اخلاقیات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513889175677947916
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sark1h11h2.jpg