سرکاری حج پیکیج اتنا مہنگا کیوں؟ اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

4hajjpackagemehngakynhoa.jpg

رواں سال حج پیکیج کی قیمت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی ہے جس میں قربانی کے اخراجات شامل نہیں ہیں: سرکاری دستاویزات

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت سرکاری حج پیکیج کی قیمت میں میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس حج کے موقع پر قربانی سمیت حج پیکیج کی قیمت 8 لاکھ 26 ہزار 528 روپے تھی۔ رواں سال سرکاری حج پیکیج کی قیمت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی ہے جس میں حج کے موقع پر قربانی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

رواں سال قربانی کرنے کے لیے 50 ہزار روپے سے 74 ہزار روپے تک حجاج کرام کو الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ حجاج کرام کے 38 دنوں کے کھانے پینے پر اخراجات میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے جو گزشتہ برس 53 ہزار 440 روپے تھے۔ مکہ مکرمہ میں رہائش کے اخراجات میں بھی 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔


سرکاری دستاویزات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رہائش پر گزشتہ سال 1 لاکھ 11 ہزار روپے کے اخراجات ہوتے تھے جو اب 1 لاکھ 93 ہزار روپے میں ہو گئے ہیں ۔ مدینہ المنورہ میں رہائش کی مد میں اخراجات 37 ہزار روپے سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہو چکے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات 61 ہزار روپے سے 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئے ہیں۔

رواں سال حج کے لازمی اخراجات 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہو گئے ہیں جبکہ حج پیکیج کی قیمت میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کا کرایہ شامل کیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز کا ٹکٹ جو گزشتہ سال 1 لاکھ 81 ہزار 760 روپے میں ملتا تھا اس بار اڑھائی لاکھ کا ہو چکا ہے۔

دیگر اخراجات میں حجاج کرام آب زمزم کی قیمت 721 کے بجائے 110 روپے ادا کرینگے۔ ویکسی نیشن اور ادویات کی قیمت 12 ہزار روپے اور ویزا فیس کی قیمت بھی 16 ہزار سے 22 ہزار 275 روپے ہو چکی ہے۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Even Hujj isn't free from corruption, how its possible for private tours to arrange the same in less or equal price.
They can easily arrange accommodation and food at cheaper rates. Air fare can also be reduced.
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Noon Leake kay wazeeron ka nawaz shareef ko daikh ker, or patwaarion ka meryam khalifa ko daikh ker hajj ho jaata hay.
Un ko price hike say koi faraq naheen perrhta