
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے زمینوں پر قبضے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری تنویر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چوہدری تنویر کو ملک سے باہر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، چوہدری تنویر کچھ روز قبل بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔
ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں، دو روز قبل راولپنڈی میں سینیٹر چوہدری تنویر کی ہائشگاہ پرے قبضے کی زمین پر چھاپہ مارا گیا، چوہدری تنویر نےغیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا، جبکہ ان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، چھاپے کے وقت گھر پر ان کے بیٹے کا ولیمہ جاری تھا۔
https://twitter.com/x/status/1502347256833482757
واضح رہے کہ چوہدری تنویر پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے، 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا گیا، چوہدری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے، 6 بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13tanvirarrested.jpg