
پاکستان کے عوام نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلیے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا،آئرس کمیونکیشن کی جانب سے ایک سروے کیا گیا، جس میں پوچھا گیا کہ کون سا لیڈر ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے۔
سروے میں انسٹھ فیصد عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سروے میں نواز شریف پر انیس فیصد اور دیگر کو نوفیصد لوگوں نے ووٹ دیا،
شہباز شریف کو صرف چار فیصد عوام نے ووٹ دیا، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو کو صرف ایک ایک ایک فیصد ووٹ ملے۔
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ آئرس کے سروے میں میں انٹرویو کیے گئے پینسٹھ فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو 2/3 اکثریت ملے گی، یہ امپورٹڈ حکومت پر عدم اعتماد کا سب سے بڑا ووٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1595800857244831744
پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ تازہ ترین آئرس سروے میں
ستر فیصد عوام نے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا، امپورٹڈ حکومت کو ٹھکرا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1595710510791630848
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irs-srv-imran-khan-pp.jpg
Last edited by a moderator: