سرمایہ کاری کےمنصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

5shehhbabzbwarning.png

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا، سعودی سرمایہ کاری سے شروع ہونے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے خود نگرانی کروں گا۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں، سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک خصوصی وفد جلد پاکستان آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ، ایس آئی ایف سی اور تمام متعلقہ وزارتیں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں،وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

جس طرح تم منی لانڈرنگ میں کوتاہی قبول نہیں کرتے بلکل اسی طرح