
بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں سرفراز احمد کی مایوس کن کارکردگی پر ٹویٹر صارفین پھٹ پڑے اور سرفراز کے خلاف تنقید کرنا شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔
سرفراز احمد کی جانب سے اس سست بیٹنگ کے باعث پاکستان میچ مشکلات سے دوچار ہوگیا اور میچ آخری اوور کی آخری گیند تک سنسنی خیز صورتحال اختیار کرگیا، سرفرازاحمد 12 گیندیں ضائع کرنے کے بعد آخری اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد آخری گیند پر پاکستان کو جیت کیلئے 2 رنز درکار تھے ، محمد نواز نے آخری گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
ٹویٹر پر کرکٹ شائقین نے سرفراز کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان پر طنز و تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے اور کہا کہ آج ٹیم میں شامل ہونے کے بعد بھی سرفراز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
رانا عمران نے کہا کہ سرفراز کی دھواں دار بیٹنگ پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کا مطالبہ ہے کہ انہیں مین آف دی میچ قرار دینا چاہیے، ایسی اننگز صدیوں میں کھیلی جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1462746419274690563
شیخ جاوید نامی صارف نے کہا کہ سیفی بھائی آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
https://twitter.com/x/status/1462745628077817858
فہیم اختر ملک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو اس میچ میں مین آف دی میچ قرار دیا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1462749203189444615
مشال خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کو جتوانے کی پوری کوشش کی مگر الحمداللہ پاکستان جیت گیا۔
https://twitter.com/x/status/1462745406010503170
فیاض راجہ نے کہا کہ سرفراز نے ثابت کردیا کہ وہ کبھی دھوکہ نہیں دیگا۔
https://twitter.com/x/status/1462743737600299009
ایک اور صارف نے کہا کہ سرفراز کی خوبی ہے کہ وہ میچ کو سنسنی خیز مرحلے میں داخل کرکے آؤٹ ہوجاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1462753386697306113
شہزاد اسلم نے کہا کہ سرفراز سے اچھی بیٹنگ تو کامران اکمل کرلیتا ہے چانس دینا ہے تو اسے دیدو۔
https://twitter.com/x/status/1462752434091180032
قاسم گوندل نے کہا کہ سرفراز احمد کو فارغ میچ کو دلچسپ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1462752075058667525
https://twitter.com/x/status/1462752034365579267
https://twitter.com/x/status/1462744917390811140
https://twitter.com/x/status/1462751500271341568