
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے سرفرازاحمد اور سعود شکیل کے درمیان لفظی تکرار کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے شروع ہونے سے قبل ہی قومی ٹیم ایک تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے، دواہم کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی لفظی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731715002816721304
یہ ویڈیو سیریز کے شروع ہونے سے قبل کینبرا میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ہے جس میں سعود شکیل نے سرفراز احمد سے ہے کہ"میں کب تک کام آؤں گا"، سرفراز احمد نے جواب دیا کہ" بھائی پہلی بات یہ ہے کہ میں نے آپ کو کوئی کام کہا ہی نہیں، آپ میرے کوئی کام نہیں آؤ گے"۔
لفظی تکرار کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد ترجمان قومی کرکٹ ٹیم نے ایک وضاحتی بیان دیا اور کہا کہ وائرل ویڈیو سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کہ دونوں کھلاڑیوں میں لفظی تکرار ہوئی ہے بالکل غلط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1732393719763235121
انہوں نے مزید کہا کہ ان خبروں میں بالکل صداقت نہیں ہے، دونوں کھلاڑیوں میں ہونے والی گفتگو مذاق کی تھی، دونوں فزیو اور ٹرینرز کے بارے میں بات کررہے تھے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان احترام والا رشتہ ہے، کھلاڑیوں میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ پرتھ، دوسرا میلبرن اور تیسرا3 جنوری کو سڈنی میں سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14سارفاررزسائدسھاکعکلسلس.png