
حیدرآباد میں ملت ایکسپریس میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار کرلیا گیا, ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا تھا,سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا,ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالله شیخ نے اہلکار کی گرفتاری اور حولات میں بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا,ان کا کہنا تھا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی,ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
دوسال قبل زکریا ایکسپریس میں خاتون سے ٹرین عملے کی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا, جس میں خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
واقعے میں نامزد 2 ملزمان اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا,ڈی ایس ریلوے نے مقدمے میں 2 نامزد ملزمان اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق ملتان اور ایک کا تعلق شورکوٹ سے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1778838703697215493
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zulam.jpg
Last edited by a moderator: