
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ میں کہا کہ سینٹورس کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1600006917652246528
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا، ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہمارے معزز ججز کے سامنے بھی سوال رکھتی ہے کہ کیا وہ انصاف اور قانون کے محافظ نہیں ہیں؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/santoras-mall-isbd-sr.jpg
Last edited by a moderator: