ستمبر میں بجلی 90روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گی،سینیٹر مشتاق احمد خان

senatormh1h1121.jpg

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں جو بل آئیں گے اس میں بجلی کی قیمت 90روپے فی یونٹ تک ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ میڈیا میں خبر ہے کہ نگراں حکومت نے کہا ہے کہ ستمبر میں آنے والے بل میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 90روپے عائد کی جائے گی، میں آپ کے توسط سے عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ ڈرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1696191993490325795
مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے خود کہا ہے کہ اس مہینے کے بلوں سے بھی ڈبل بل ستمبر کے مہینے میں آئیں گے۔

اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے بس کرلو!ایک طرف نگران وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے میٹنگز/ہدایات کاڈرامہ اور دوسری طرف اسی حکومت کےواپڈا کے یہ اعلانات۔یہ وہ بارودی سرنگیں ہیں جو گذشتہ حکومتوں نے بچھائے ہیں اور موجودہ نگران حکومتیں اس میں مزید شدت لا رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1696052195420938675
انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی کا یہ اعلان ملک کے 24 کروڑ عوام کے لیے معاشی ڈیتھ وارنٹ ہے، یہ ناقابل قبول ہے، حکمران اور اشرافیہ نے ابھی تک اپنا پروٹوکول اور اخراجات میں ایک روپے کی معمولی سی کمی بھی نہیں کی اور مسلسل سارا بوجھ عوام کے اوپر ڈال رہے ہیں۔ بجلی کے بھاری بھرکم بل اشرافیہ/حکمرانوں کی معاشی دہشتگردی ہے عوام اس کے خلاف اپنے اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
bijli kay bill dena bilkul band kar dein, 1-2 month beghair bijli kay rehna parey ga lakin hakomat sedhi ho jay gi, warna awaam ko to apne ghar baich kar bill dena parein ge or to koi hal nahi reh jay ga
 

Back
Top