Mojo-jojo
Minister (2k+ posts)
سب سے تیز اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان
Faisal
Faisal

بیجنگ : چین کی کمپنی ہیوائی نے دنیا کا سب سے تیز اسمارٹ فون متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ بہترین معیار کی فلمیں اور گانے سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔
بارسلونا میں موبائل فون انڈسٹری کی سالانہ میٹنگ کے دوران چینی کمپنی نے گوگل کے آنڈریوڈ سافٹ ویئر سے چلنے والا اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا۔
ایسنڈ پی ٹو نامی یہ موبائل ہائی فائی کے ذریعے دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں انٹرنیٹ پر 2 یا 3 گنا زائد تیزی سے سرفنگ کرتا ہے، جبکہ اس کے ذریعے گانے، وڈیوز اور ای بکس وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرنا سیکنڈوں کا کام ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ہیوائی نے بلیک بیری کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس وقت یہ ایپل اور سام سنگ سے پیچھے ہے تاہم سستے اور اچھے موبائلز کی بدولت اس کے ہینڈ سیٹس کی فروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- http://cdn2.gsmarena.com/vv/pics/huawei/huawei-ascend-p2-000.jpg