
تحصیل ساہیوال میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر کی مریض سے متعلق کی گئی غیر اخلاقی گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ سامنے آیا۔ تاہم محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ملوث ڈاکٹروں کو معطل اور نوکری سے برخاست بھی کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے آڈیو لیک پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ اور ڈبلیو ایم او ڈاکٹر سدرہ رمضان کو معطل کر دیا جبکہ ڈاکٹر عاصمہ ممتاز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ یہ ایکشن ایم ایس اور دیگر میڈیکل اسٹاف کی مریض سے متعلق غیر اخلاقی اور غیر انسانی آڈیو پر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی آڈیو میں ہسپتال کا ایم ایس لیڈی ڈاکٹر کو ایک مریض کو ذلیل کرنیکا کہہ رہا ہے جس نے ہسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹرز کی شکایت کی تھی۔
آڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ ہسپتال کا ایم ایس ڈاکٹرسدرہ کو کہہ رہا ہے کہ اس مریض کو ٹکاکر ذلیل کرو لیکن اسے فیل نہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1598625255328825344
محکمہ صحت نے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کنوینر جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ممبر ہوں گے۔ محکمہ صحت نے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاستگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
ضلعی محکمہ صحت کے عہدیدار ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ مریضوں سے متعلق ڈاکٹرز کا غیر انسانی رویہ قابل مذمت ہے، جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr-audio-leak-sahiwal-hs.jpg
Last edited: