
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ ہے واقعہ کسی کے بھی دور میں ہو اس کی ذمہ دار حکومت وقت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ برفباری سے متعلق پیشگی وارننگ موجود تھی، شدید برفباری اور طوفان سیاحوں کی ہلاکتوں کی وجہ بنے۔
انہوں نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برف میں پھنسی چار گاڑیوں میں سوار لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، سب سے زیادہ برف باڑیاں روڈ پر 5 فٹ پڑی اور اسی وجہ سے اموات ہوئیں۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ برفباری کی وجہ سے امکان تھا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کامری کی طرف جائے گی، انتظامیہ سیاحوں کی نقل و حرکت اور تعداد کو بھی مانیٹر کررہی تھی،سیاحوں کی تعداد ایک حد سے تجاوز کرنے کے بعد اسلام آباد سے مزید سیاحوں کو مری کی طرف جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا مری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مری اور اس کے اردگرد کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے ، تمام حکومتی مشینری اس علاقے میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے استعمال کی جارہی ہے، سول انتطامیہ کے ساتھ ساتھ فوج اور رینجرز بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ مری کی طرف جانے کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے صرف خوراک اور پیٹرول لے جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے، برف میں پھنسے سیاحوں کی جانب سے ریسکیو 1122 کو اپروچ کرنے اور رسپانس نہ ملنے سے متعلق شکایات پر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9%20hassan%20khawar.jpg