
رواں ہفتے ملکہ کوہسار (مری) میں ہونے والی برفباری میں ایک ایسا نوجوان اسد بھی چل بسا ہے جو کہ 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور مردان کا رہائشی تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برفباری کے جان لیوا سپیل میں پھنس کر 22 سیاح سردی سے ٹھٹھر کر بھوکے پیاسے جان سے چلے گئے، اس المناک سانحے کو جوں جوں وقت گزر رہا ہے مرنے والوں سے جڑی دردناک رودادیں سامنے آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے رہائشی اسد کا سریے کا کاروبار تھا وہ 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اس کی 2 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی اور گھر کا اکیلا کفیل تھا۔ اسد کا 6 ماہ قبل ایک بچہ ہوا جو اپنے باپ کی پہچان ہونے سے قبل ہی یتیم ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1479852479613448202
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جب اسد کے اہلخانہ کو علم ہوا کہ ان کا واحد سہارا بھی اس سانحے کا شکار ہو گیا ہے تو ان پر قیامت گزر گئی اور گھر میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی، اسد کی موت کی خبر سے اس کی بہنوں اور متوفی کی بیوہ پر غشی طاری ہو گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1iklotabhai.jpg
Last edited: