
سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر نجی فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو مشتعل ہجوم نے قتل کر کے زندہ جلایا تو اس واقعہ سے متعلق ایک شخص نے مزید اشتعال دلانے کیلئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اس واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔
https://twitter.com/x/status/1467162517348749317
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عدنان افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جس میں ملزم ہتھکڑی پہنے نظر آ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467459026522890243
ملزم عدنان افتخار اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سری لنکا کے مقتول شہری سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرتا ہے جبکہ اس کو قتل کر نے والوں کو نام نہاد عاشقان مصطفیٰ قرار دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ مطالبہ زور پکڑ گیا تھا کہ اس شخص کو بھی گرفتار کیا جائے کیونکہ ایسی باتیں کر کے ملزم لوگوں کو اشتعال دلا رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5ahterarrest.jpg
Last edited by a moderator: