
ساس بہو کی لڑائی کا ایک معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان جا پہنچا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے ساس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صبیحہ خانم نامی شہری نے بہو سعدیہ کو 10 تولہ دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر صبیحہ خانم کے وکیل ذولفقار نقوی عدالت میں میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ ساس بہو کے درمیان کا جھگڑا ہے اور 10 تولے سونے کا تنازعہ ہے، صبیحہ خانم کی بہو کو طلاق ہوچکی ہے اور اس کے تین بچے ہیں جبکہ 2 ہزار روپے حق مہر ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 3 بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسئلہ ہے، کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے صبیحہ خانم کی جانب سے بہو کو 10 تولے سونا دینے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9qaziisasaaas.png