گزشتہ روز لاہور میں ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر کچھ عرصہ قبل تیار کی گئی گرین لائن پر لگایا گیا پینٹ ایک بارش بھی نہ برداشت کرسکا۔۔ سڑک پر سبز اور نارنجی پینٹ اتر کر سڑک پر پھیل گیا اور کچھ گٹر برد ہوگیا۔۔
اس پینٹ کی وجہ سے پھسلن میں مزید اضافہ ہوگیا، جس پر صحافی شفاعت علی نے کہا کہ گیارہ کروڑ کا ہرا رنگ ، پہلی بارش میں بہہ جانے پر، ہم لاہور کو ٹھیکیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ نے تو سندھ اور کے پی کے ٹھیکیداروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1892648811664695499
عدیل حبیب نے اپنی پوسٹ میں "چونا" کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ ٹھیکیدار نے پینٹ کی جگہ چونا لگا دیا تھا، جو ایک ٹین 1500 سے 2000 روپے کا ملتا ہے
https://twitter.com/x/status/1892799018113052977
اسکے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹوں میں "چونا" اور "ٹھیکیدار" لفظ تواتر سے استعمال ہونا شروع ہوگئے۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے ٹھیکیدار کو کسی اور معنی میں لیا اور کہا کہ ذمہ دار واقعی ٹھیکیدار ہے۔سوشل میڈیاصارفین کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف تھا جس کی وجہ سے مریم نواز کی حکومت قائم ہوئی۔
احمد وڑائچ نے کہا کہ ویسے یہی سچ ہے، تباہی کا ذمہ دار "ٹھیکیدار" ہی ہے
https://twitter.com/x/status/1892831639899615501
فرحان منہاج کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار سمجھ لے کہ آخر میں الزام اس پر ہی آنا ہے
https://twitter.com/x/status/1892832087683534926
خرم کا کہنا تھا کہ چلیں مان لیں لاہور میں سبز پینٹ بہہ جانے کا ذمے دار ٹھیکیدار ہے لیکن اُس کے اُوپر جس نے ٹھیکہ دیا، وہ بھی تو ذمے دار ہے، پیسہ تو خزانے سے ہی گیا، جس جس کی بھی جیب میں گیا۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1892828362889936912
سجادچیمہ نے تبصرہ کیا کہ جیسے ٹھیکیدار نے چونا لگایا ہے ایسے ہی پنجابیو تم کو بھی بہت بڑا چونا لگایا جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1892838835077226968
رائے ثاقب کھرل نے طنز کیا کہ سارا قصور ہے تو ٹھیکیدار کا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1892858256541782417
عائشہ بھٹہ کا کہنا تھا کہ قصور دراصل پاکستان کے اس ٹھیکیدار کا ہے جس نے اس گروہ کو قوم پر مسلط کیا!!!
https://twitter.com/x/status/1892873247181721838
طارق متین نے اشعار کی صورت میں کہا کہ پہلی بارش آ گئی اے۔۔ہرا رنگ کھا گئی اے۔۔اے مینوں سوچی پا گئی اے۔۔ چونا تے نئیں لگا گئی اے
https://twitter.com/x/status/1892531295764279554
ہرمیت سنگھ نے تبصرہ کیا کہ "کروڑوں روپے کا رنگ پہلی بارش لے اڑی، سائیڈ پر لگی رکاوٹ سے 13 حادثات اب تک ہوچکے ہیں۔ یہ گرین لائن کے نام پر واقعی چونا لگایا گیا، سرکاری خزانے کو۔"ہرمیت سنگھ
https://twitter.com/x/status/1892823684118646952
سہراب برکت نے کہا کہ 15 کروڑ کا منصوبہ قسم سے یہ میرے ساتھ کوئی راجہ بازار چلے میں 70 روپے کی ڈبی پینٹ کی کے کر دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1892863156722049475
صحافی جویریہ صدیق نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا مینڈیٹ ویسا پینٹ ۔۔
https://twitter.com/x/status/1892872601862623549 https://twitter.com/x/status/1892819115569463410 https://twitter.com/x/status/1892938257412854064
Last edited by a moderator: