سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے فیصلہ سنا دیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق 13 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار نے ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کی تھی۔
Source