
وسیم خان بطور چیف ایگزیکٹو کن مراعات سے مستفید ہوئے؟
وسیم خان نے گزشتہ روز پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استفعیٰ دیا،وسیم خان بطور چیف ایگزیکٹوکن مراعات سے مستفید ہوتے رہے، تفصیلات سامنے آگئیں،وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی ہونے کی حیثیت سے ساڑھے 26 لاکھ روپے کا پرکشش پیکج لیتے رہے۔
پی سی بی کی جانب سے ان کو نہ صرف فائیو اسٹار مراعات ملیں بلکہ مکمل اختیارات کے ساتھ ہی انہیں پی سی بی میں لایا گیا تھا،اتنا ہی نہیں بیرون ملک دوروں پر انہیں چھ سو ڈالرز اور انگلینڈ میں نوسو ڈالرز کا یومیہ الاؤنس ملتا رہا،وسیم خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں وارِک شائر، سسیکس اور ڈربی شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں،پانچ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں،سابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو لیسٹر شائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے۔
وسیم خان دو ڈھائی سال کے دوران وہ انگلینڈ اور دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ذاتی دوستی اور تعلقات کا ذکر بھی کرتے رہے،اور باور کرواتے رہے کہ غیرملکی ٹیمیں ان کے ان کرکٹ بورڈز سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے پاکستان آرہی ہیں،لیکن ان کیلئے نیوزی لینڈ اور انگلیںڈ کی ٹیم کا آخری لمحات میں دوسری منسوخ کرنا کسی دھچکے سے کم نہ تھا۔
وسیم خان نےفروری 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا اور ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ کی مدت آئندہ برس ختم ہونی تھی،ذرائع کے مطابق وسیم خان نے اختیارات میں کمی کی تبدیلی کو بھانپ کر استفعیٰ دیا،
وسیم خان کو تنخواہ میں کمی ہونے کا بھی ڈر تھا،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وسیم خان کو رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد اس بات کی امید نہیں تھی کہ وہ چیف ایگزیکٹیو کے عہدے میں توسیع پاسکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/VWK6B6Z/pcb.jpg
Last edited: