سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری پاکستانی عوام کامسئلہ ہے ہمارا نہیں

7nedpricpakisiternal.jpg

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدالت کی طرف سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پاکستانی عوام کا مسئلہ ہے امریکا کا نہیں ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں جمہوری آئینی قانونی اصولوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں 2 مارچ بروز جمعرات ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے معاملے پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ تمام ممالک کو افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے اور انہیں چاہیے کہ ان کو ایسی جگہ واپس نہ بھیجیں جہاں ظلم و تشدد کا خطرہ ہو۔


انہوں نے بتایا کہ امریکا اس معاملے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بھی باقاعدہ بات چیت کر رہا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دينے سے گريز کیا اور کہا يہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے، امريکا کے ليے نہيں۔

روس یوکرین جنگ پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امريکی وزير خارجہ نے روس کو ايک سادہ پيغام پہنچايا ہے، يہ وہی ویژن ہے جو صدر زيلنسکی نے منصفانہ اور پائيدار امن کيلئے پيش کيا ہے، يوکرين کے بغير يوکرين کے بارے ميں کسی سے بات نہيں کريں گے، ہم يوکرين کے ساتھ کھڑے ہيں، جنگ کے خاتمے، پائيدار حل کيلئے دنيا بھر کے ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہيں۔


بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر میں 85 دنوں سے زائد عرصے تک انٹرنیٹ کی بندش پر سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم آزادی رائے کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہیں گے جس میں انٹرنیٹ تک رسائی بھی شامل ہے، یہ ایک انسانی حق ہے جو جمہوریت اور ممالک کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خائن آج سچی مچی بیوہ ہو گیا
😂🤣😂

جرنیلوں کے بعد امریکا نے بھی سر پر سے ہاتھ اٹھا لیا​
لندن والا تو انھوں نے ابھی بھی گود لیا ہوا ہے
تمہں کیا فکر کھائے جا رہی ہے؟؟
😂
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خائن آج سچی مچی بیوہ ہو گیا
😂🤣😂

جرنیلوں کے بعد امریکا نے بھی سر پر سے ہاتھ اٹھا لیا​

Lagta hai kisi ultay seedhay khandaan say ho.

Kesi ajeeb baatay seekhi hai. 😏