
اینٹی کرپشن پنجاب نے بزدار حکومت میں کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جس میں 12 کروڑ روپے کیش برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے مشیر رہنے والے عبدالحئی دستی کے مظفر گڑھ میں واقع گھر پر کارروائی کے دوران12 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برآمد شد ہ رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں، عبدالحئی دستی نے یہ رقم مختلف منصوبوں میں بطور کمیشن لی ہے، گھر سے نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔
سینئر انویسٹی گیشن صحافی عمر چیمہ نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر برآمد شدہ رقم 15کروڑ، 11 لاکھ چھپن ہزار روپے ہے، یہ اینٹی کرپشن کے ریکارڈ کے مطابق اب تک برآمد ہونے والی سب سے بڑی کیش رقم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1630610955859296256
انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو لاہور سے مظفر گڑھ بھیجا جنہوں نے مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مارا، تلاشی کے دوران گھر کی خفیہ تجوریوں سےملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15hayayadastititi.jpg