
سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی کو بھی لٹیروں نے چھوڑا، کراچی میں نامعلوم افراد نے سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی کو پروٹوکول دینے والی گاڑی کو ہی لوٹ لیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے،پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی،ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پیش آیا،جہاں سابق صدر زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو لوٹا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا،واقعے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ صدر زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کو پروٹوکول دینے والی گاڑی میں ڈرائیور عبدالحنان اور دلاور خان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کی گاڑی سے تین دیگر گاڑیوں کے کاغذات، اسلحہ لائسنس چیک بکس، موبائل فون جبکہ دو اہم بریس کیس بھی چھین لئے گئے ہیں،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardrai-cars-sec.jpg