
افغانستان کے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے گھر سے طالبان نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔
اس واقعہ سے متعلق طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں صلاح الدین ربانی کے کمرے سے ملحقہ ایک چھوٹا کمرہ ہے جہاں ریک میں شراب کی متعدد بوتلیں سجا کر رکھی گئی تھیں۔
طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ شراب کی بوتلیں ابھی تک کارٹن میں بند ہیں جن پر سرخ رنگ کی مہر ثبت ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اس چیز کی نشانی ہے کہ شراب براہ راست دوسرے ملک سے درآمد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صلاح الدین ربانی افغانستان کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں وہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے ہیں اور جمیعت اسلامی افغانستان کے سربراہ بھی تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/9qynQRp/2.jpg