سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات میں 4 سال قید کی سزا

screenshot_1745335664662.png

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 مختلف چارجز میں اپنا جرم قبول کر لیا، جن میں گھریلو تشدد بھی شامل ہے۔


مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں خاتون پر گھریلو تشدد کے علاوہ کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات میں نوسا کے علاقے میں ایک خاتون کے خلاف متعدد واقعات میں حملہ، گلا گھونٹنا، چوری اور ڈکیتی شامل ہیں۔


سلیٹر کو 5 دسمبر 2023 اور 12 اپریل 2024 کے درمیان پولیس کی تحویل میں ریمانڈ پر لیا گیا اور ان پر گھریلو تشدد کے متعدد جرائم کا الزام عائد کیا گیا۔ ایک سال قبل عدالت نے ان کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔


عدالت نے مائیکل سلیٹر کے معاملے میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے شراب نوشی کی عادت کو ترک کرنے میں مشکلات کا سامنا کیا، جس کے باعث انہیں ری ہیب بھی مشکل ثابت ہوا۔ آخرکار عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔


یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
 

Back
Top