
سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے میں آئین، قانون، دفعات کی بات کم ہے جبکہ الزامات زیادہ ہیں کہ شاہ محمودقریشی اور عمران خان نے یہ کیا وہ کیا، یہ چالاکیاں کیں۔اس میں کہیں یہ ذکر نہیں کہ عمران خان نے سیاست کی تو اس پر کونسی دفعہ لگتی ہے، امریکہ سے تعلقات خراب ہوئے تو کونسی دفعہ لگتی ہے، تاخیری حربے استعمال کئے تو کونسے قانون کی کونسی شق لگتی ہے۔
یہ تفصیلی فیصلہ کم اور الزامات زیادہ ہیں کہ عمران خان اور شاہ محمودقریشی نے سیاست کی، ملک کو نقنصان پہنچایا، ملک دشمن قوتوں کو فائدہ دیا، معیشت کو نقصان پہنچایا، فوج پر الزامات لگائے۔ اپنی حکومت بچانے کیلئے فلاں فلاں حربے استعمال کئے۔
تفصیلی فیصلے میں سب سے زیادہ فوکس اس بات پر ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات خراب ہوئے ۔
سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے کے اہم نکات
دونوں مجرمان نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں، ہمدردیاں لینے کے لیے بےیار و مددگار بننے کی کوشش کی۔
سائفر بہت حساس دستاویز ہے جس سے امریکا پاکستان کا ایک دوسرے پر بھروسا بھی جڑا ہے
پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کے بعد عمران خان نے پاکستان کی عسکری قیادت پر انہیں اقتدار سے ہٹانے کی سازش کا جھوٹا الزام لگانا شروع کر دیا
بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کا مؤقف بری طرح متاثر ہوا، عمران خان نے غیر ملکی طاقتوں کو فائدہ پہنچایا، جو ضروری نہیں کہ پاکستان کے ساتھ دوست ہو
پراسیکیوشن کے گواہوں پر جرح بھی کی گئی لیکن وہ بغیر کسی مبالغہ آرائی اور کوئی کہانی گھڑے مطمئن، متاثر کُن پُراعتماد اور اپنے موقف پر قائم رہے
عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا
عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی اور فائلیں پھینکیں
عمران خان،شاہ محمود کے وکلاء نے قانون کا مذاق بنایا، ان کا رویہ عدالت کے سامنے تھا، نقول فراہمی اور فرد جرم پر دونوں نے دستخط نہیں کیے جس سے نامناسب رویہ ثابت ہوا
مجرمان کو جرح کا مکمل موقع دیا گیا لیکن جان بوجھ پرجرح نہیں کی۔
عمران خان نےغیر متعلقہ افراد کے سامنے سائفر کاپی ظاہر کر کے لہرایا جس سے ملک کو نقصان پہنچا
عمران خان نے کہا جو کاغذ جلسے میں لہرایا وہ سائفر کی کاپی تھا،عمران خان کا جلسے میں سائفر کاپی ظاہر کر کے لہرانا غیر قانونی قدم تھا
عمران خان، شاہ محمود قریشی ہمدردی نہ نرمی کے مستحق ہیں
گواہان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جلسوں میں سائفر کے معاملے پر لوگوں کو اکسایا
سائفر سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچایا گیا
سائفر معاملے سے ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا
مران خان اور شاہ محمود قریشی نے کیس میں تاخیر کے لئے چھپن چھپائی کا کھیل کھیل
عمران خان، شاہ محمود قریشی نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کو استعمال کیا، سائفر کو جلسے میں لہرانے سے ملک کے سائفر سسٹم کی سالمیت کو نقصان پہنچا
مارچ کو انہوں نے کہا امریکا نے دھمکی دی، اس سے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا، امریکا نے ردعمل میں تین بار کہا کہ عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں
امریکا کے بعد عمران خان نے جھوٹ بولا کہ سازش کے تحت حکومت ختم کی گئی اور افواج پاکستان کو نشانہ بنایا۔
جب بھی عدالتی فیصلے پڑھے تو ہائیکورٹس، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے ملے، کہ فلاں فلاں کیس میں فلاں فلاں فیصلہ تھا یا قانون کے حوالے ہوتے ہیں کہ فلاں شق یہ کہتی ہے، فلاں شق یہ کہتی ہے۔ سائفر فیصلہ سارا پڑھا، ایسا کچھ نہ ملا، لگتا ہے ن لیگ الزامات کو تحریری شکل میں لکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753020842710290504
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cyp1h11ih21.jpg