سائفر کیس: پبلک کے نام پر نامعلوم لوگوں کو کمرہ عدالت میں بٹھایا گیا؟

naim11hi1h1.jpg

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی لیکن عدالتی حکم کے باوجود میڈیا نمائندوں کو سماعت کی کارروائی دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیل میں کچھ نامعلوم افراد کو بھی بٹھایا گیا جنہیں یہ ظاہر کیا گیا کہ یہ عوام ہے اور کاروائی دیکھنے کو آئی ہے۔


عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ اوپن ٹرائل کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔سائفر کیس میں دوران سماعت جب پوچھا گیا کہ یہ 8/10 نامعلوم لوگ کون ہیں تو کہا گیا کہ یہ پبلک ہے .ان میں سے کسی ایک بندے کو نہ عمران خان صاحب یا ان کی فیملی جانتی ہے اور نہ ہی لیگل ٹیم جانتی ہے تو یہ کون لوگ تھے ؟ یہ وہاں کیا کررہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1730880308923314560
انکا مزید کہنا تھا کہ سائفر کیس پہلے چھپا کے کیس درج کیا گیا،پھر چھپا کے گرفتاری ڈالی گئی،پھر چھپا کے ریمانڈ،پھر چھپا کے ٹرائل،پھر سائفر کے رولز مانگے گئے تو وہ سیکرٹ ،پھر عدالت میں خفیہ رپورٹ پیش کی گئی کہ یہ حساس اداروں کی خفیہ رپورٹ ہے۔کبھی آپ نے ایسے کیس چلتے دیکھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کیس میں عدالت نے حکم دیا کہ وکلاء،صحافیوں،اور عام پبلک کی رسائی ہو گی لیکن پہلے تو کافی دیر باہر کھڑا رکھا گیا پھر 14 وکلاء میں سے 7 کو اجازت دی گئی،عام پبلک کے نام پر نامعلوم افراد کو درمیان میں بیٹھایا گیا،صحافیوں کو اجازت نہیں دی گئی اور جب سماعت ختم ہوئی تو اس وقت تین صحافیوں کو اندر جانے دیا کیا یہ اوپن ٹرائل ہے ؟ ہم ایسے ٹرائل کو نہیں مانتے!
https://twitter.com/x/status/1730889917855883527
ثاقب بشیر نے کہا کہ جیل کے باہر تو کوئی پبلک اندر نہیں گئی لیکن آج کی جیل سماعت میں موجود پی ٹی آئی وکیل کا دعویٰ ہے کہ آٹھ دس لوگ سماعت کے دوران موجود تھے جو جیل کے قیدی تھے
https://twitter.com/x/status/1730839874997977548
اویس یوسفزئی نے اس پر تبصرہ کیا کہ سمجھ یہ نہیں آ رہی کہ میڈیا سے کیا ڈر ہے؟ میڈیا کو سماعت کی کوریج سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ کیس پراسیکیوشن نے لڑنا ہے، عمران خان کے وکلا نے اپنا دفاع پیش کرنا ہے۔ میڈیا کا کام صرف دونوں کے دلائل اور عدالت کا فیصلہ عوام تک پہنچانا ہے
https://twitter.com/x/status/1730831367313748096
صحافی فیاض محمود نے کہا کہ میڈیا کو مکمل رسائی نہ دیکر عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں

https://twitter.com/x/status/1730843163290685831
زین قریشی نے اس پر دعویٰ کیا کہ جیل ٹرائل میں پبلک نہ ہونے پر عمران خان صاحب نے شور مچایا تو تین لوگ بیٹھادیئے گئے تو بظاہر ایجنسی کے لگ رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1730853808253595760
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
donald lu ne ciper jis ko beja ta os ko pakro.. ciper me khan ki hokomat khatam krne khtam krne ki damki lagayi ti.. jis ke khilaf sazish ki gayi os ko jail me bnd kr ke jail trial kiya ja raha hai or jo sazish me molavis te Woh bhir azad gom rahe hein moja kr rahe hein. Is foujistaan me 77 salo se yahi kiya ja raha hai. What a shame.
 

Back
Top