
سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر کیس میں عمران خان کو دسمبر تک سزا ہونے کا امکان ہے اور عمران خان کو تین سے 14 سال تک سزا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو چالان میں باندھ دیا ہے۔ سائفر کیس میں عمران خان کیخلاف پرائم گواہ اعظم خان ہے، اور عمران خان کا اعتراف جرم بھی سامنے ہے کہ سائفر گم کرچکا ہے۔ اس کیس میں عمران خان کی سزا اور نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے، اس کو کوئی بچا نہیں سکتا
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں پھنس چکےہیں۔ وہ اس کیس سے بچتےنظر نہیں آرہے۔ 17دسمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں سزا ہوسکتی ہے،
https://twitter.com/x/status/1711412745537835373 https://twitter.com/x/status/1711404766494953963
صحافی امیر عباس نے کہا کہ جی ہاں یہ تو اب ہر خاص و عام کا پتہ ہے کہ سزا تو دسمبر تک دینی ہی دینی ہے کیونکہ جنوری میں تو الیکشن ہونے ہیں اور الیکشن سے پہلے انصاف کا قضیہ بھی تو مکمل کرنا ہے
https://twitter.com/x/status/1711593309964288507
انتظار پنجوتھہ نے جواب دیا کہ اسے کہتے ہیں غائب کا علم ہونا، فکس میچ میں یہی ہوتا ہے کہ میچ سے پہلے نتیجہ معلوم ہوتا ہے، اب یہاں حسنات صاحب کی پوزیشن انتہائی کمزور ہوگئی ہے لیکن ہمارا نکتہ ثابت کرنے پر شکریہ ادا کرنا بنتا ہے کیونکہ ہم یہی کہہ رہے کہ یہ سائفر کیس ایک ڈرامہ ہے اور اس ٹرائل کو توشہ خانہ کی طرز پر چلا کر صرف سزا دینا مقصود ہے ، وکیل اور وکالت صرف قانونی جنگ لڑ سکتے ہیں لیکن عمران خان کے خلاف جنگ لڑنے والے کسی قانونی و اخلاقی بندش کا لحاظ نہیں کر رہے
https://twitter.com/x/status/1711415535827906985
اس پر مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ان صاحب کو خان صاحب کی طوطے سے فال نکالنے کا شوق کچھ دو سال سے ہے۰ اور ان کا طوطا بھی ان کی طرح اناڑی ہے
https://twitter.com/x/status/1711447471342444986
رضوان غلیزئی نے کہا کہ کوئی قاضی فائز عیسی صاحب کو بتائے کہ انکے نظام انصاف میں بعض صحافی ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ہی کیسز کے فیصلے اور ٹائم لائن بتادیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1711424882750390449
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1h1i1.jpg