
گزشتہ روز سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے دوران شاہ محمودقریشی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود ایک جالی کے پیچھے بیٹھے تھے ،جیل سماعت میں کمرہ عدالت اور چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان جالی حائل تھی ۔
جالی سے ہی عمران خان اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل میں لگنے والی عدالت میں ملاقات کے دوران کچھ دیر سرگوشیوں میں بات چیت کی۔
غیر متوقع طور پر دوران سماعت عمران خان اور ان کے وکلا نے جیل سہولیات اور خدشات کے حوالے سے عدالت کے سامنے کوئی شکایت نہیں کی ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان بظاہر اسی طرح نارمل صورت حال میں تھے جس طرح اٹک جیل کی سماعتوں کے دوران ہوتے تھے ،
جیل میں کیس کی سماعت تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی ، پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں جبکہ عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعتیں ملتوی کرنیکی درخواست دائر کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-sm11h1.jpg