سائفر کیس،عمران خان کو 10 سال قید کی سزا، سیاستدانوں و صحافیوں کاسخت ردعمل

8khhhradamliikk.png

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائے جانے پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورسینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے جس پر صحافی برادری اور سیاستدانوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس فیصلے پر صحافی برادری، سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، اکثریت نے اس عدالتی فیصلے کی مذمت کی اور فیصلے کو افسوسناک قرا ر دیا۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا فیصلہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سازش اور عوام کے ووٹ کے حق پر مارنے کے مترادف ہے۔

https://twitter.com/x/status/1752262577948889476
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کی آڑ میں کسی سیاسی لیڈر کو سیاسی عمل سے خارج کرنا، قید کرنا ناقابل قبول ہے۔یہ فیئر ٹرائل نہیں تھا،اس سے پاکستان کو کوئی سیاسی استحکام نہیں ملے گا۔

https://twitter.com/x/status/1752265320402706842
ایڈووکیٹ راجا عامر عباس نے کہا کہ ملک کی بدنامی سائفر لہرانے سے نہیں ہوئی بلکہ جس انداز میں یہ ٹرائل ہوا اسے دنیا بھر میں ہمارے عدالتی نظام کی بدنامی ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1752255348747219442
سینئر صحافی واینکر پرسن ثناء بچہ نے اگرسائفر کیس نا ہوتا تو کوئی کرسی چوری کا مقدمہ بھی چل سکتا تھا، جب فیصلہ ہوجائے تو پھر قانون، دلیل،مقدمہ ، گواہ وغیرہ راستہ بناتے ہیں روکتے نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1752252290185232550
اینکر طارق متین نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے تاریخ رقم کردی، انصاف کا قتل ہوتا رہا اورعمران خان سسٹم کو برہنہ کرتا رہا۔

https://twitter.com/x/status/1752256622704079229
صحافی احتشام الحق کا کہنا تھا کہ وہ دس سال کی سزا دے کر بھی خوفزدہ ہیں اور سزا پانے والا مسکراتا ہوا عدالت سے چلاگیا۔

https://twitter.com/x/status/1752277064818835614
اینکر پرسن عاصمہ چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ووٹ کو مقدس فریضہ سمجھتے ہوئے 8فروری کو گھر سے نکلیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1752264615671800079
صحافی سید ذیشان عزیز نے کہا کہ جتنی تیزی اور دل لگی سے عمران خان کے خلاف کیس سنا گیا اور فیصلہ دیا گیا ، قسم خدا کی اس سے آدھی سپیڈ سے عام عوام کے کیس سن کر ان کو انصاف ملنا شروع ہو جائے تو لوگ پاکستان کو دنیا کی جنت کہنا شروع کر دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1752264125298913759
عمردراز گوندل نے کہا کہ عمران خان اپنے حریفوں کو امتحان میں ڈالے رکھے گا، اصل کھلاڑی شاہ محمود قریشی نکلے جنہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پچھلے سارے قرض چکادیئے۔

https://twitter.com/x/status/1752235271993868584
کرائم رپورٹر احتشام الہیٰ نے کہا کہ پہلےکہتے تھے سائفر ہے نہیں اور اب اسی سائفر کیس میں سزا سنادی۔

https://twitter.com/x/status/1752271657363014003
صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ، جج دلاور اور ابوالحسنات ایک ہی صف میں آگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1752251944264229065
صحافی کامران علی نے کہا کہ فیصلے سے تصدیق ہوگئی کہ سائفر آیا تھا اور عمران خان جھوٹ نہیں بول رہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1752260797416480982
صحافی محمد فہیم نے کہا کہ فیصلے سے ہمدردی میں اضافہ ہوگا اور پی ٹی آئی کو فائدہ ملے گا اور دیگر جماعتوں کو نقصان پہنچے گا۔

https://twitter.com/x/status/1752235436297347425
 

Back
Top