سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لئے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔
سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔
وکیل عمران خان سلمان صفدر کہتے ہیں جب سے عمران خان صاحب کو گرفتار کیا گیا ہے تب سے ان کی گرفتاری کو چھپا کررکھا ہے ۔ پھر اُن کے ریمانڈ کو چھپا کر رکھا اور آج سماعت چھپا کر کی جارہی ہے
عمیر نیازی نے کہا عمران خان نے کہا ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ سائفر کیس میں مجھے اندر رکھ کر امریکہ کو خوش کر رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1709447405878305045
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 6 صفحات کا فیصلہ جاری کیا,9 مئی کے واقعات، توشہ خانہ جعل سازی اور اقدامِ قتل سے متعلق 9 کیسز میں ضمانت کے کیس سے متعلق جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1709455203928527269
فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کر دیا گیا,عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے، ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیا فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
سیشن کورٹ نے 6 اور انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 3 کیسوں میں عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں,چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 کیسوں میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-wuklaa-team.jpg
Last edited by a moderator: