
سائفر سیدھی سیدھی دھمکی تھی ، عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی سے نہ ہٹایا تو تعلقات خراب ہوں گے، سابق سفیر اشرف قاضی
سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی نے کہا ہے کہ سائفر کوئی سازش نہیں تھی بلکہ سیدھی سیدھی دھمکی تھی کہ عمران خان کو کرسی سے نا ہٹایا گیا تو تعلقات خراب ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے سفارتی تجربے سے بتارہا ہوں کہ سائفر ایک بہت بڑا معاملہ تھا اس میں مجھے کوئی شک نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1697225839639699622
انہوں نے کہا کہ سائفر میں امریکہ میں واضح انداز میں پاکستان کو یہ پیغام دیا تھا کہ ہم اس شخص سے خوش نہیں ہیں، جب تک یہ شخص حکومت میں رہے گا امریکہ اور پاکستان کے درمیان مسائل رہیں گے، بلکہ آگے جاکر پاکستان کیلئے مسائل مزید بڑھیں گے، امریکہ نے پاکستان کو وارننگ دی کہ اگر عمران خان کو ہٹایا نہیں گیا تو تعلقات پر برا اثر پڑے گا۔
اشرف جہانگیر قاضی نے کہا کہ سائفر کو سازش کہنے یا نا کہنے کی بحث ہے ہی نہیں، یہ تو سیدھی سیدھی وارننگ تھی، پاکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر یہ شخص جائے تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sei1h1h121.jpg