سائفر آڈیو لیکس،ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

8shahmahmodcipger.jpg

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ لبرٹی چوک سے شاہدرہ چوک کی طرف رواں دواں ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ ورہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انہیں یکم نومبر کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق انہیں سائفر آڈیو لیکس سے متعلق ہو رہی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اسی کیس میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر آڈیو لیکس کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ سائفر سے متعلق گفتگو کررہے تھے، ان کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

دریں اثنا رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفر ایک حقیقت تھی اور ہے، اگر من گھڑت کہانی ہوتی تو ڈی مارش کی ضرورت کیا تھی، واشنگٹن میں نشست کا خلاصہ سفیر نے بھیجا تھا اور یہ گفتگو سفارتی نہیں تھی اس میں دھمکی شامل تھی ۔کامرہ میں ہوئی ملاقات میں میں بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام جاری، یہ اس وقت شروع ہوا جب عدم اعتماد کی منصوبہ بندی کی گئی، عدم استحکام کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ ہم حل پیش کر رہے ہیں، انتخابات ہی استحکام کا واحد حل ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت سیاسی جماعت ملکی اداروں کا ہمیشہ دفاع اور احترام کیا، اداروں کے مضبوط ہونے سے ہی ملک اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، یہ تاثر غلط ہے جبکہ عمران خان نے بھی متعدد بار کہا کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت، کرونا، سیلاب اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمیشہ پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اب عوام ان سب کنجروں کو طلب نہیں کریگی بلکہ گھر میں گھس کر سڑکوں پر گھسیٹے گی
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ab tu FIA..IB..ISB police ko apni fikar karni chahay..hakomat khtam hotay hi Rana ne tu bahir bhag jana ha.Neutrals ne ankhain phair leni hain.FIA.IB.ISB police is tamam top officers ne ch...ud jana ha..
 
Back
Top