
فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر پر جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بنانو پر لفظی حملے، سائرہ بانو کو تعفن زدہ مال قراردیدیا
جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو آج کل میڈیا پر مرکز نگاہ ہیں اسکی وجہ اسکے پی ڈی ایم اور استحکام پاکستان کے خلاف بیانات ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل اور علیم خان، جہانگیرترین پر تنقید فردوس عاشق اعوان سے برداشت نہ ہوپائی اور سائرہ بانو پر لفظی حملے کرنا شروع کردئیے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا صاحب ایک انتہائی نفیس اور خاندانی انسان ہیں لیکن آج کل جی ڈی اے کی ایک خاتون کو میڈیا پر توجہ لینے کے لئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ انکی جماعت سے بھی تعفن زدہ مال برآمد ہونا شروع ہوچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1677702312876298246
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سائرہ بانو نے کہا تھا کہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667965966356037632
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے4سال تک ہمیں بتایا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہیں، آج وہ سب اچھے ہوگئے، اب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ مل کر چلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twiiaahhaa.jpg
Last edited: