Fatima Batoul
MPA (400+ posts)
میرے خیال میں ہمیں یہاں کسی مذهبی گروه کو لتاڑنے کی بجائے اصل ایشو پر بات کرنی چاہیے ... دیوبندی و طالبان گروه کے لوگ درست کہہ رہے ہیں کہ کہ زید حامد نے خود جنگ و جدل کی تبلیغ کی ہے کسی زمانے میں اور شاید اب بهی .... میرا خود شدید اختلاف ہے زید حامد سے ..... اسی طرح اگر مجهے اہلِ تشّیُع کے ساتهه ہونے کا حق ہے تو آپ کو بهی حق ہے کہ دیوبندی گروه میں شامل ہوں ..... یہاں بات ان شخصیات کی ہو رہی ہے جو بدقسمتی سے دیوبندی گروه کے سرخیل بن بیٹهے ہیں اور اس گروه کے نوجوانوں کے ایک طبقے کی سوچ ان مولویوں کے ہاتهوں میں چلی گئی جو دانستہ یا نادانستہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں ..... یہ تصور عام ہے مذہبی گروہوں میں کہ اگر کسی معاملے میں علماء خاموش ہوں تو ان کے ماننے والے بهی خاموش رہتے ہیں ... طارق جمیل صاحب اور دیوبندی گروه کے دوسرے علماء چونکہ طالبان کو کهل کر نہیں لتاڑ رہے اسی لیے دہشتگردوں نے بهرتی کے لیے دیوبندی گروه کو آسان ہدف سمجهه رکها ہے اور اس طرح پوری طالبان دیوبندی بن گئی جبکہ سارے دیوبندی گروه والے طالبان ہرگز نہیں ..... زید حامد کذاب ہے یا نہیں یہ ایشو نہیں .... ایشو یہ کہ طالبان کو کهل کر دہشگرد کیوں نہیں کہا جاتا ..... اگر طارق جمیل چپ کا روزه توڑ لیں تو ان کے حمایتیوں کو یہاں گالم گلوچ کی ضرورت بهی پیش نا آئے